Latest News

پاکستان میں تین سگے بھائیوں کو قتل کرنے والا چوتھا بھائی گرفتار۔

پاکستان میں تین سگے بھائیوں کو قتل کرنے والا چوتھا بھائی گرفتار۔
کراچی: پاکستان کے کوئٹہ میں گزشتہ رات فائرنگ سے جاں بحق تین بھائیوں کے قتل میں ملوث چوتھے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق سگے تین بھائیوں کے قتل کے واقعے کے بعد پولیس اور سی آئی اے نے تفتیش کی تو گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی میں سوار چوتھا شخص جاں بحق افراد کا سگا بھائی قیس خان اور پانچواں گھریلو ملازم تھا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ دونوں افراد کو شامل تفتیش کیا گیا تو دوران تفتیش قاتل چوتھا بھائی نکلا اور ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
ان کا کہنا تھاکہ ملزم قیس اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا، روک ٹوک سے تنگ تھا اور جائیداد کا لالچ بھی تھا، ملزم نے اپنے کزن کی پستول سے شادی سے واپس آتے ہوئے تینوں بھائیوں کوقتل کیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق ملزم نے اپنی سمجھ میں ڈرائیور کو بھی قتل کردیا تھا مگر وہ زخمی تھا، ملزم زخمی ڈرائیور کو اسپتال جاتے ہوئے بھی دھمکاتا رہا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
تینوں بھائیوں سیدل خان ، زرخان اور زرتگ خان کو گزشتہ رات گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر