Latest News

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیا۔

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیا۔
ریاض: سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔ 
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیر اعظم سعودی عرب مقرر کردیاہے۔ اسی طرح کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا 
سعودی شاہ سلمان کی جانب سے شاہی حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق محمد بن سلمان ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ شاہی حکم نامے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان وزیر دفاع ہوں گے۔ اس کے علاوہ شاہ سلمان نے کابینہ کی بھی تشکیل نو کردی ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم مقرر ہونے سے قبل ولی عہد محمد بن سلمان نائب وزیراعظم اور وزیردفاع تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر