Latest News

گربا گیے دو مسلم نوجوانوں کی پٹائی، نیم برہنہ کردیا۔

گربا گئے دو مسلم نوجوانوں کی پٹائی، نیم برہنہ کردیا۔
احمدآباد :گجرات کے احمد آباد سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں گربا کھیلنے گئے دو مسلم نوجوانوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔

یہ مار پیٹ بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنوں نے کی تھی۔ یہ واقعہ احمد آباد کے سندھو بھون علاقے میں پیش آیاان دنوں بجرنگ دل کے کارکن احمد آباد اور گجرات کے کئی علاقوں میں گربا پنڈال میں جا رہے ہیں تاکہ وہاں موجود لوگوں کے بارے میں تفتیش کر سکیں۔ایسے ہی ایک گربا پنڈال میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے کچھ مسلم نوجوانوں کو پایا اور ان کی پٹائی شروع کردی۔ بجرنگ دل کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ پورے نوراتری میں گربا پنڈلوں میں چیکنگ کرتے رہیں گے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے دونوں مسلم نوجوانوں کی پٹائی کی اور انہیں نیم برہنہ کر دیا۔
اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں بجرنگ دل کے رہنما ڈاکٹر اجول سیٹھ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گربا پنڈال میں کچھ دوسرے مذہب کے لوگوں کو داخل ہوتے دیکھا گیا جس کے بعد ان کی تنظیم کے کارکنوں نے کارروائی کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر