Latest News

طلبہ کی تجارتی سرگرمیوں پر دارالعلوم دیوبند نے لگائی سخت پابندی، خلاف ورزی پر اخراج کا انتباہ، مسلسل غیر حاضر رہنے والوں کو بھی سخت ہدایت۔

طلبہ کی تجارتی سرگرمیوں پر دارالعلوم دیوبند نے لگائی سخت پابندی، خلاف ورزی پر اخراج کا انتباہ، مسلسل غیر حاضر رہنے والوں کو بھی سخت ہدایت۔
دیوبند: عظیم علمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند نے طلبہ کی تجارتی سرگرمیوں اور دیگر غیر علمی مصروفیات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو سخت ہدایت دی کہ ادارے کے اصولوں پر پابندی کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند میں داخلے کے اپنے مقصد کو سمجھیں اور اپنا مکمل وقت وقت تعلیمی سرگرمیوں میں صرف کریں۔
دارالعلوم دیوبند کے ناظم تعلیمات مولانا حسین احمد ہریدواری کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں طلباء کو تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، ساتھ ہی خلاف ورزی کرنے پر ادارے سے اخراج کا انتباہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے درسگاہوں سے غیر حاضر رہنے والے طلبہ کے خلاف بھی سخت کارروائی کی بات کہی ہے۔
دارالعلوم دیوبند کی جانب سے طلبہ کے لئے جاری اعلان۔
تمام طلبہ عزیز، دارالعلوم دیوبندمیں اپنے داخلے اور مادرعلمی سے اپنے انتساب کو نعمت کبری اور سعادت عظمی سمجھیں اور مادر علمی کی آغوش علم وشفقت سے مفارقت کو اپنے لئے موجب حرمان وسبب خسران سمجھیں۔ 
ا۔ بعض طلبہ کے بارے میں باوثوق ذارئع سے یہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تجارت بھی کرتے ہیں، بعض طلبہ درسگاہوں میں دکان لگاتے ہیں اور بعض طلبہ دارالعلوم سے باہر سڑکوں پر دکانیں لگا کر تجارتی اُمور انجام دیتے ہیں۔
ارباب انتظام نے اس پر خفگی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کا مقصد صرف تحصیل علم ہے، نہ کہ دیگر اغراض ومقاصد، اس لئے مجلس تعلیمی نے فیصلہ کیا کہ اگر کوئی طالب علم تجارت یا غیر درسی کسی بھی معاملہ میں مبتلا او سر گرم پایا گیا، اس کا دارالعلوم دیوبند سے اخراج کر دیا جائیگا۔

۲۔ بعض طلبہ غیر حاضری بکثرت کر رہے واضح رہے کہ جس طرح پندرہ یوم کی مسلسل غیر حاضری پر اخراج ہوجاتا ہے، اسی طرح کثرت غیر حاضری کی بناء پر بھی اخراج ہوگا۔ 
۳۔ دورۂ حدیث شریف میں غیر حاضری سے متعلق ضابطہ ہے کہ اگر دفتری حاضری میں کوئی طالب علم مسلسل تین مرتبہ غیر حاضر رہا تو اس کا اخراج کردیاجائیگا۔ اسی میں یہ بھی اضافہ کیا گیا کہ اگر کوئی طالب علم درسگاہ کی حاضری میں بھی مسلسل تین مرتبہ انٹری کے وقت غیر حاضر رہے گا تو اس کی پورے سال کی مکمل امداد بند کر دی جائیگی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر