Latest News

کیرالہ ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر لگایا پانچ کروڑ کا جرمانہ۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر لگایا پانچ کروڑ کا جرمانہ۔
کیرالہ ہائی کورٹ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست میں ہڑتال سے ہونے والے نقصان کے لیے 5.20 کروڑ روپے جمع کریں۔
"لائیو لا"  کی ویب سائٹ کے مطابق، پی ایف آئی کو یہ رقم ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ داخلہ کے پاس دو ہفتوں کے اندر جمع کرنے کو کہا گیا ہے۔
ریاستی حکومت نے سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ 22 ستمبر کو این آئی اے نے ملک بھر میں پی ایف آئی کے دفاتر پر چھاپے مارے، جس میں کئی لیڈروں سمیت سیکڑوں کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری کے خلاف احتجاج میں پی ایف آئی نے کیرالہ میں صبح سے شام تک ہڑتال کی، جسے بعد میں ہائی کورٹ نے غیر قانونی ہڑتال قرار دیا۔

پی ایف آئی بحث میں کیوں؟
مرکزی وزارت داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
پی ایف آئی کافی عرصے سے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ریڈار پر ہے۔ پابندی سے قبل سیکیورٹی اداروں نے تنظیم کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے تھے۔
مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ پی ایف آئی کے دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش اور ممنوعہ تنظیم سمی سے تعلقات ہیں۔ مرکزی حکومت کے مطابق پی ایف آئی ملک کی اندرونی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر