Latest News

پی ایف آئی نے تمام اکائیاں تحلیل کیں، وزارت داخلہ کے فیصلہ کی اطاعت کا اعلان۔

پی ایف آئی نے تمام اکائیاں تحلیل کیں، وزارت داخلہ کے فیصلہ کی اطاعت کا اعلان۔
ترونت پورم:  پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI)نے بدھ کو پابندی کے چند گھنٹے بعد، تنظیم، اس سے منسلک تنظیموں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق پی ایف آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری اے عبدالستار نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد تنظیم کو تحلیل کردیا گیا اور اس کی تمام اکائیاں تحلیل کردی ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کی حیثیت سے ہم وزارت داخلہ کے فیصلے کو قبول کرتے ہی ۔بیان مین میں آگے کہا ہے کہ PFI پچھلی تین دہائیوں سے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی سماجی، اقتصادی اور ثقافتی حیثیت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک واضح وژن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
لیکن ہمارے عظیم ملک کے قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کے طور پر، تنظیم وزارت داخلہ کے فیصلے کو قبول کرتی ہے۔ یہ اپنے تمام سابق اراکین اور عام لوگوں کو بھی مطلع کرتا ہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تمام ممبران سے درخواست ہے کہ نوٹیفکیشن کی اشاعت کے بعد اپنی سرگرمیاں بند کردیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر