Latest News

اسمبلی میں بیٹھ کر موبائل پر ’تین پتی‘ کھیل رہے بھاجپا رکن اسمبلی کی ویڈیو وائرل۔

اسمبلی میں بیٹھ کر موبائل پر ’تین پتی‘ کھیل رہے بھاجپا رکن اسمبلی کی ویڈیو وائرل۔
لکھنؤ: کبھی کرناٹک میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے نظر آئے تھے، جس کو لے کر خوب ہنگامہ بھی مچا تھا۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ یوپی اسمبلی میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر ’تین پتی‘ یعنی تاش کھیلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ یوپی کی مہوبہ سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی کی تاش کھیلتے ہوئے یہ ویڈیو سماجوادی پارٹی میڈیا کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ مہوبہ سے بی جے پی ایم ایل اے اسمبلی میں تین پتّی گیم کھیل رہے ہیں۔ کرناٹک میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر پورن دیکھتے پائے گئے تھے۔سماجوادی پارٹی کی میڈیا وِنگ نے اس پوسٹ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ بی جے پی اراکین اسمبلی کو عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ صرف بدعنوانی، عصمت دری اور فالتو گیمز میں ملوث ہیں۔ یہ بی جے پی عوامی خادم اور عوامی نمائندے ہیں؟ شرمناک‘ یہ پوسٹ 24 ستمبر کو شیئر کیا گیا ہے جس پر طرح طرح کے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔اس ویڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے اب ڈیڑھ لاکھ کا فون لیا ہے تواس ڈیڑھ لاکھ کے فون پر اور کیا کیا جاسکتا ہے۔ ایک دوسرے شخص نے لکھا ہے کہ انھیں بھی کوئی معطل کرے گا کیا؟ سرکاری ملازمت والوں پر تو اب تک جانچ کر کے کارروائی ہوگئی ہوتی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر