Latest News

کشمیر کے اسکولوں میں سوریہ نمسکار ا ور بھجن پر علماء کا شدید احتجاج۔

کشمیر کے اسکولوں میں سوریہ نمسکار ا ور بھجن پر علماء کا شدید احتجاج۔
سری نگر: میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی سربراہی والے متحدہ مجلس علما نے وادی کشمیر کے اسکولوں میں بھجن گانے اور سُریہ نمسکار بند کرانے کی مانگ کی ہے۔ وادی کشمیر کی تیس سے زیادہ اسلامی اور تعلیمی تنظیموں پر مشتمل اس تنظیم نے بقول اسکے یوگا اور مارننگ اسمبلی کے نام پر بچوں سے اسکولوں میں بھجن گانے اور سُوریہ نمسکار کرانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور بند کرنے کی سرکار سے مانگ کی ہے۔ ایم ایم یو کی سرینگر میں ہوئی ایک میٹنگ میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلمانوں کے مذہبی جزبا ت مجروح ہورہے ہیں جس سے اس برادری میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔یہ معاملہ حال ہی میں کولگام کے ایک اسکول میں بچوں کی طرف سے رگھو پتی راگھو راجا رام گانے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایم ایم یو نے میٹنگ میںالزام لگایا ہے کہ ایسی کوششیں وادی کی مسلم شناخت کو کمزور کرنےکے لئے کی جارہی ہیں جس کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ ایم ایم یو نے سرکار اور محکمہ تعلیم سے کہا ہے کہ ایسی کوششوں کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ مسلمانوں کے مذہبی عقیدے کے خلاف ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر