Latest News

سہارنپور کی بیٹی عزالہ شاہین کو نیپال میں ’ڈیزرٹیشن ایوارڈ‘ 2022 سے نوازاگیا۔

سہارنپور کی بیٹی عزالہ شاہین کو نیپال میں ’ڈیزرٹیشن ایوارڈ‘ 2022 سے نوازاگیا۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور کی بیٹی غزالہ شاہین کو نیپال کے پوکھرا انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹری تریبھون یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات میں بہترین مقالے کے لئے ’ڈیزرٹیشن ایوارڈ‘2022 سے نوزاگیا۔ غزالہ کی کامیابی سے اس کے خاندان میں خوشی کاماحول ہے۔
غزالہ سہارنپور کے خان عالم پورہ میں رہتی ہیں، جن کی والدہ نسرین بانو اپر پرائمری اسکول، جنک نگر میں ٹیچر ہیں۔ بھائی عبداللہ ایل ایل ایم کر رہے ہیں۔ غزالہ شاہین شری گرو رام رائے یونیورسٹی، دہرادون کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی میں ریسرچ اسکالر ہیں۔ انہوں نے نیپال میں 17 سے 19 ستمبر تک ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے اپنی تحقیق پر پریزنٹیشن دی۔ انہیں ان کے تحقیقی مقالہ اور پریزنٹیشن کے لیے بہترین ڈیزرٹیشن ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ انہیں ڈاکٹر آر این مراٹھے کے ہاتھوں دیاگیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر ہما ناز، ڈاکٹر نابھراج، پروفیسر ویر بہادر کھنال، ڈاکٹر واجد حسن، سنجے سوامی، ڈاکٹر ارجن پرساد وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر