Latest News

پی ایف آئی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک۔

پی ایف آئی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک۔
نئ دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے مسلم تنظیم پر پابندی لگانے کے ایک دن بعد ٹوئٹر نے جمعرات کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا آفیشل اکاؤنٹ بند کردیا۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی اب دستیاب نہیں تھے۔ٹویٹر نے کہا کہ ہندوستان میں اکاؤنٹ کو "قانونی مطالبے کے جواب میں” بلاک کر دیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت نے پی ایف آئی اور اس سے ملحقہ اداروں بشمول کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن، آل انڈیا امام کونسل، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ، ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن اور ری ہیب فاؤنڈیشن، کیرالہ پر پابندی لگا دی۔بدھ کو مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پابندی کے جواب میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے اس اقدام کو "غیر جمہوری” اور "آئین کے خلاف” قرار دیا۔ مسلم طلبہ گروپ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ پابندی کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر