Latest News

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد تیسٹا جیل سے رہا۔

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد تیسٹا جیل سے رہا۔
احمد آباد: سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد سماجی کارکن ٹیسٹا سیتلواد کو سنیچر کی شام جیل سے رہا کردیاگیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ٹیسٹا کو یہ ضمانت ۲۰۰۲ کے گجرات فساد میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کےلیے مبینہ طور پر ثبوت گڑھنے کے الزام میں دی ہے۔ انہیں ۲۵ جون کو ممبئی سے گرفتار کیاگیا تھا۔ گجرات ہائی کورٹ نے سیتلواد کی ضمانت کی عرضی پر تین اگست کو ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرکے معاملے کی سماعت کےلیے ۱۹ ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ غورطلب ہے کہ ۲۷ فروری ۲۰۰۲ کو گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے کو جلائے جانے کے بعد گجرات میں مسلم کش فسادات بھڑک اُٹھے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر