Latest News

ٹوٹی ایچ ٹی لائن کی زد میں آکر اینٹ بھٹہ منشی کی موت، مشتعل گاو ں والوں نے کیا روڈ جام، جے ای کے خلاف مقدمہ قائم۔

ٹوٹی ایچ ٹی لائن کی زد میں آکر اینٹ بھٹہ منشی کی موت، مشتعل گاو ں والوں نے کیا روڈ جام، جے ای کے خلاف مقدمہ قائم۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
کھیت میں نل سے پینے کے لئے پانی لینے گئے اینٹوں کے بھٹے کے منشی کی ٹوٹی ہوئی ایچ ٹی لائن کی زد میں آکر موقع پر ہی موت ہوگئی ،منشی کی موت سے مشتعل گاوں والوں نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ جام کر دیا۔ جس کے بعد موقع پر پہنچے ایس ڈی ایم اور سی او نے دیہی لوگوںاور کسانوں کو سمجھا اور سمجھاکر کافی دیر بعد جام کھلوایا۔ پولیس نے جے ای سمیت دو ابجلی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔علاقہ کے بابو پور گاوں کا رہنے والا وجے پال (55) سانپلہ روڈ پر واقع ایک اینٹوں کے بھٹے پر منشی تھا۔ ہفتہ کی صبح جب وجے پال بھٹے کے پاس واقع کھیت میں نل سے پانی لینے گیا تو وہ ٹوٹے ہوئی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔ کھیت میں منشی کی موت کی اطلاع ملنے پر کافی تعداد میں کسان اور گاوں کے لوگ موقع پر پہنچے ،اس دوران مشتعل لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر دیوبند برلہ روڈ جام کردیا۔ 
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم دیپک کمار اور سی او رکماکرن سنگھ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور کسانوں کو سمجھا بجھاکر اور انہیں قانونی کارروائی کی یقین دہانی کراکر کافی دیر بعد جام کھلوایا۔ کسانوںکا الزام ہے کہ ایچ ٹی لائن ٹوٹ کر گرِنے کی اطلاع محکمہ کو رات ہی دے دی گئی تھی، اس کے باوجود نہ تو سپلائی بند کی گئی اور نہ ہی تار کو ٹھیک کرایاگیا۔انہوں نے واقعہ کے لئے بجلی محکمہ کو ذمہ داری ٹھہرایا۔ جس کے بعد پولیس نے متوفی کے بھتیجے آزاد سنگھ کی شکایت پر پاور کارپوریشن کے جے ای اور دیگر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ کوتوال پیوش دکشت نے کہا کہ علاقہ کے جے ای سمیت دو بجلی اہلکاروں کے خلاف دفعہ 279 اور 304 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد اگلی کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر