Latest News

شاداب شمس اتراکھنڈ وقف بورڈ کے صدر منتخب، وزیر اعلیٰ نے پیش کی مبارکباد۔

شاداب شمس اتراکھنڈ وقف بورڈ کے صدر منتخب، وزیر اعلیٰ نے پیش کی مبارکباد۔
دہرہ دون: نامور صحافی شاداب شمس اتراکھنڈ وقف بورڈ کے صدر منتخب ہوئے ہیں ،ان کے انتخاب پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ د ھا می نے کہا ہے ان کی حکومت وزیر اعظم نریندر مودی کے اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کے ہر طبقے کی ترقی اور ان کی بقا کے لیے بلا تفریق مذہب و ملت نمایاں کام کر رہی ہے۔ آج دہرہ دون سیکرٹریٹ میں اتراکھنڈ وقف بورڈ کے نومنتخب صدر شاداب شمس کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دھامی کہا کہ ہماری سرکار صوبے میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم اور کوشاں ہے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ شاداب شمس کی نگرانی میں اوقاف کے تحفظ کے ساتھ ساتھ بورڈ سے بدعنوانی خاتمہ ہوگا اور اتراکھنڈ وقف بورڈ ترقی کریگا۔ اس موقع پر اترا کھنڈ اردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین اور عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر افضل منگلوری اور مدرسہ بورڈ کے سابق صدر مولانا زاہد رضا نے وزیر اعلیٰ پشاکر سنگھ دھا می کو اس بات کے لیے مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے ایک مدت سے تحلیل اترا کھنڈ وقف بورڈ کا صدر شاداب شمس کو بنا کر ایک اچھا پیغام اقلیتی طبقہ میں دیا ہے۔ پروفیسر افضل منگلوری نے کہا کہ نومنتخب صدر شاداب شمس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وہ اعلیٰ درجے کے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ عوام سے جڑے ہوئے شخص ہیں جس کا فائدہ اقلیتوں کو ضرور ملے گا۔ اس موقع پر ایم ایل اے حاجی محمد شہزاد، ایم ایل اے حاجی ثروت کریم انصاری، بورڈ کے اراکین محمد اقبال، محمد انیس، ڈاکٹر حسن نوری،احمد نقوی منور علی، انیس گوڈ،احمد علوی، سی ای او وقت بورڈ بورڈ اکٹر احمد اقبال و دیگر اراکین موجودرہے۔

 سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر