Latest News

مولانا محمد سفیان قاسمی کے ہاتھوں ’مثالی انگلش ریڈر‘ کااجراء، عصری تقاضوں کو سمجھتے ہوئے رائج الوقت زبانوں پر عبور حاصل کریں: مولانا سفیان قاسمی۔

مولانا محمد سفیان قاسمی کے ہاتھوں ’مثالی انگلش ریڈر‘ کااجراء، عصری تقاضوں کو سمجھتے ہوئے رائج الوقت زبانوں پر عبور حاصل کریں: مولانا سفیان قاسمی۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
دارالعلوم وقف دےوبند کے مہتمم مولانا محمد سفےان قاسمی نے کے ہاتھوں دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مفتی سجاد حسین قاسمی کے ذریعہ انگریزی زبان وبیان اور قواعد وآداب پر مشتمل ایک جامع نصاب موسوم ”مثالی انگلش ریڈر“ کے پہلے حصہ کے اجراءعمل میں آیا۔ 
اس موقع پر مولانا محمد سفیان قاسمی نے کہاکہ آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ان سب کا بنیادی ذریعہ انگریزی زبان ہے، جس دور میں فارسی زبان کا شہرہ تھا اس دور میں علماءنے اس زبان کو حاصل کرکے معاندین اسلام کو مسکت جواب دے کر اسلام کے پیغام اقصائے عالم تک پہنچاے۔ جس دور میں فلسفہ کا عروج تھا اس دور میں علماءنے اس فن کو حاصل کےا اور اس فن کے ذریعہ وارد شدہ اعتراضات کا مدلل جواب دے کر پےغام اسلام کو اطرافِ عالم میں عام کیے۔ موجودہ دور انگریزی زبان کا دور ہے، ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عصری تقاضوں کو سمجھتے ہوئے رائج الوقت زبانوں پر عبور حاصل کرکے امت کی قیادت کا فریضہ انجام دیاجائے۔
انہوں نے کتاب کے مولف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی زبان وبیان کا یہ سہل اور جامع نصاب طلبہ مدارس اسلامیہ کیلئے خصوصا ًاور شائقین انگریزی زبان کیلئے عموما بے حد مفید ثابت ہوگا نیز اس کتاب کا ایک اہم اختصاصی پہلو یہ ہے کہ اس کتاب کومبتدی طلبہ کے ذہنی مستویٰ اور قوت فکر و فہم کو سامنے رکھ کر مرتب کیا گیا ہے۔
اس موقع پرنائب مہتمم مولانا ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی کے علاوہ مولف کتاب مفتی سجاد حسین، مفتی امانت علی ، مفتی اسعد، مولانا محمد غفران، مولانا حسنین ارشد، مولانا محمد اظہارالحق، مولانا جمشید عادل، مولانا اسجد عقابی وغیرہ اساتذہ دارالعلوم وقف دیوبند بطور خاص موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر