مدھیہ پردیش میں مولانا عطااللہ کا قتل کر کے لاش جلادی گئی، بجرنگ دل کے ملوث ہونے کا الزام۔
بھوپال: مدھیہ پردیش کے شاہڈول ضلع میں 26 ستمبر کو جنگلاتیعلاقہ سے مولانا عطاء اللہ قاسمی کی نعش جھلسی ہوئی حالت میں دستیاب ہوئی۔ اس دوران جامعہ ٹائمز نے ٹویٹ کیا اور لکھا، جھارکھنڈ کے رہنے والے مولانا عطاء اللہ قاسمی کو بجرنگ دل کے کارکن نے جلا کر جنگل میں پھینک دیا۔ عطاء اللہ قاسمی جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے رہنے والے تھے، قاسمی 21 ستمبر سے لاپتہ تھے اور انہیں آخری بار اپنے جاننے والے کی موٹرسائیکل پر شہڈول ضلع کے گاؤں پدمنیا کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا۔ اگلے دن (22 ستمبر 2022) کو تھانہ گوہپارو میں عطاء اللہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ 26 ستمبر 2022 کو شہڈول ضلع کے سنگھ پور تھانے کے تحت گائوں پدمنیا کے جنگل میں عطا اللہ خان کی آدھی جلی ہوئی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے اس معاملے میں شیوشنکر یادو نامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ شیوشنکر یادو (28 سال) نے پوچھ گچھ کے دوران اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ مجرم نے بدلہ لینے کے لیے عطاء اللہ خان کو قتل کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس میں مقتول پر الزام لگاتے ہوئے ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ٹویٹ کر کے پوچھا کہ کیا مودی حکومت اس گروپ پر پابندی لگائے گی؟
0 Comments