Latest News

عدالت نے عمران مسعود کو سنائی پانچ ہزار روپیہ کے جرمانہ کی سزا۔

عدالت نے عمران مسعود کو سنائی پانچ ہزار روپیہ کے جرمانہ کی سزا۔۔
سہارنپور: سمیر چودھری۔
سماجوادی پارٹی کے لیڈر اور سابق رکن اسمبلی عمران مسعود پر عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی کے متعلق اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملہ میں پانچ ہزار روپیہ کے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران دیئے گئے عمران مسعود کے اس بیان پر ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے یہ سزا سنائی ہے۔ 
اس وقت کے کانگریس لیڈر اور فی الحال ایس پی لیڈر عمران مسعود کو جھنجھانہ میں ایک جلسہ عام کے دوران وزیر اعظم پر نازیبا تبصرہ کرنے پر پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایس پی شاملی ابھیشیک جھا نے بتایا کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران اس وقت کے کانگریس لیڈر اور موجودہ ایس پی لیڈر عمران مسعود نے جھنجھا نہ میں انتخابی جلسہ کے دوران وزیر اعظم پر نازیبا تبصرہ کیا تھا۔ اس معاملے میں عمران مسعود کے خلاف تھانہ جھنجھانہ میں رپورٹ درج کرائی گئی۔ اس کیس کی سماعت کیرانہ میں واقع ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں چل رہی تھی۔ آج جج نے جرم ثابت ہونے پر عمران مسعود کو پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں چھ ماہ قید بھگتنی ہو گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر