Latest News

مدارس اسلامیہ کو درپیش چیلنجز کے سدبا ب کے لئے دارالعلوم دیوبند نے 30 اکتوبر کو بُلایا رابطہ مدارس اسلامیہ کا عمومی اجلاس، شعبہ رابطہ مدارس کی جانب سے منسلک مدارس کو دعوت نامے ارسال۔

مدارس اسلامیہ کو درپیش چیلنجز کے سدبا ب کے لئے دارالعلوم دیوبند نے 30 اکتوبر کو بُلایا رابطہ مدارس اسلامیہ کا عمومی اجلاس، شعبہ رابطہ مدارس کی جانب سے منسلک مدارس کو دعوت نامے ارسال۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
مدارس اسلامیہ کے درپیش مسائل اور موجودہ حالات کے چیلنجز کے سدبات و تعلیمی نظام و تربیت میں مزید بہتری کی غرض سے دینی تعلیمی کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم دیوبند نے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کا اہم اجلاس آئندہ 30 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اس اجلاس کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔گزشتہ 12-13ستمبر کو مجلس شوریٰ کے اجلاس کے دوران کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ 

اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبندکی جانب سے باقاعدہ رابطہ مدارس اسلامیہ سے منسلک تمام مدارس کے لئے ایجنڈہ خطوط اور دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں۔دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری کردہ تحریر میں کہا گیا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے 30 اکتوبر 2022کو کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سے قبل 29 اکتوبر کو کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کی مجلس عاملہ کی اہم میٹنگ دارالعلوم دیوبند میں منعقد کی جائے گی اور اگلے روز یعنی 30 اکتوبر کو مدارس کے ذمہ داران کا عمومی اجلاس دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید ایک نشست میں منعقد کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران مدارس کے مسائل کے حل کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس کے علاوہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور دیگر مسائل بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
واضح ہوکہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند مدارس کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس سے پورے ملک کے ساڑھے چار ہزار سے زائد مدارس اسلامیہ منسلک ہیں ۔رابطہ مدارس اسلامیہ کی مجلس عاملہ میں کل 50ارکان ہیں ان ممبران کی میٹنگ 29 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ ایساامکان ظاہر کیاجارہاہے کہ موجودہ حالات کے تناسب میں مدارس میں عصری وجدید تعلیم کی لازمیت سے متعلق اس اجلاس غور و خوض کیا جا سکتا ہے۔
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم و تربیت میںبہتری کے علاوہ مدارس کے انتظامی امور کو چست درست رکھنا اور درپیش مسائل کا حل کرنا دارالعلوم دیوبند کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ اسی لئے دارالعلوم دیوبند نے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا باقاعدہ ایک شعبہ قائم کررکھا ہے جس کا اجلاس وقفہ وقفہ بلایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے منعقدہ اجلاس میں نظام تعلیم اور در پیش مسائل پر غور وفکر کرکے ان کے حل کے لئے ضروری اقدامات کئے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مدارس کے سروے سے متعلق دارالعلوم دیوبند نے گذشتہ 18ستمبر 2022 کو اترپردیش کے تقریباً 250 مدارس کی ایک کانفرنس منعقد کی تھی، جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے کرائے جانے والے سروے کی حمایت کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر