Latest News

مولانا محمد سفیان قاسمی نے دیا مسلم مجلس مشاورت کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ۔

مولانا محمد سفیان قاسمی نے دیا مسلم مجلس مشاورت کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ۔
دیوبند:سمیر چودھری۔
ممتاز عالم دین اور دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے ملک کے مسلمانوں کی وفاقی تنظیم سمجھی جانے والی مسلم مجلس مشاورت کی بنیادی رکنیت سے ہفتہ کے روز استعفیٰ دے دیا ہے۔اس کی تصدیق مولانا کے صاحبزادے اور دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی نے کی ہے۔

مولانا سفیان قاسمی مجلس کے اعلیٰ اختیاراتی باڈی سپریم گائیڈنس کونسل کے نائب صدر کے علاوہ مشاورت کی مجلس عاملہ کے منتخب رکن بھی تھے ،اگرچہ مولانا قاسمی نے اپنی گوناگوں مصروفیات کی وجہ سے مشاورت کی مزید خدمت سے معذرت چاہی ہے اور استعفیٰ قبول کرنے پر اصرار کیا ہے،لیکن ان کے استعفیٰ کے بعد سے مجلس تنازعات پر ایک مرتبہ پھر بحث شروع ہونے لگی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا قاسمی مشاورت کے حالیہ تنازعات سے کافی دکھی تھے اور اپنی جانب سے انہیں حل کرنے کی بھی حد درجہ کوشش کی ،جن میں وہ بظاہر ناکام رہے، مفاہمت کا کوئی راستہ نہ نکلتے ہوا دیکھ کر حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی نے خود کو مسلم مجلس مشاورت سے الگ کرلیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر