Latest News

کانپور میں دردناک حادثہ، درشن کرکے لوٹ رہے یاتریوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں پلٹنے سے 27 مرد و خواتین کی موت۔

کانپور میں دردناک حادثہ، درشن کرکے لوٹ رہے یاتریوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں پلٹنے سے 27 مرد و خواتین کی موت۔
کانپور: ہفتہ کی رات اتر پردیش کے کانپور میں نو راتری کے موقع پر درشن کر لوٹ رہے یاتریوں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر تالاب میں پلٹ گئی، جس سے اُس میں سوار 27 مردو خواتین کی موت ہوگئی، جبکہ بچوں سمیت دو درجن کے قریب شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر افراتفری مچ‌ گئی۔
ہفتہ کی رات 50 یاتریوں کا ایک گروپ اناؤ کے چندریکا دیوی مندر کے درشن کے بعد ٹریکٹر میں واپس ہورہا تھا کہ گھاٹم پور کے پاس ٹریکٹر ٹرالی اچانک بے قابو ہو کر تالاب میں گر پڑی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں اب 27 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 24 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
غیر سرکاری ذرائع نے مہلوکین کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ مرنے والے تمام خواتین ہیں۔ حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی اور بڑے پیمانے پر راحت رسانی و بچاؤ کا کام شروع کیا گیا۔ موقع پر پولیس اور آس پاس کے لوگ پہنچے جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ اسپتال بھی پوری طریقے سے چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا اور وہاں زخمیوں اور لاشوں کو دیکھ کر کہرام مچ گیا۔
حادثہ پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے گہرا دکھ ظاہر کیا اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کی۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرا دکھ ظاھر کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی اور ہلاک شدگان کے خاندانوں کو دو دو لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ سی ایم نے اپیل کی ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کا استعمال صرف کھیتی باڑی کا سامان لانے لے جانے میں کریں، ٹریکٹر ٹرالی کو سواری کے طور پر استعمال میں نہ لائیں۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر