Latest News

زائرہ وسیم اور ثناخان کے بعد بھوجپوری فلموں کی مشہور اداکارہ سحر افشا کا بھی فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان۔

زائرہ وسیم اور ثناخان کے بعد بھوجپوری فلموں کی مشہور اداکارہ سحر افشا کا بھی فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان۔
ممبئی: زائرہ وسیم، ثناخان کے بعد سحر افشا نے بھی شوبز کی دنیا چھوڑ کر اسلام پر چلنے کا اعلان کیا ہے۔ بھوجپوری اداکارہ سحر افشا نے بھی انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی دنیا آباد کرلی ہے۔ سحر افشا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیابھوجپوری سنیما کی معروف اداکارہ سحر افشا نے اسلامی تعلیمات پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سحر نے یہ اطلاع ایک انسٹاگرام پوسٹ پر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ لکھتی ہیں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں فلم انڈسٹری چھوڑنے جا رہی ہوں۔ اب مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں ہوگا۔شوبز چھوڑنے کے بعد اداکارہ نے اللہ کی عبادت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ میں اگلی زندگی اسلامی تعلیم اور اللہ کے حکم کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ میں زندگی سے اپنی پریشانی ترک کررہی ہوں۔ میں اللہ سے توبہ کرتی ہوں۔ میں اللہ سے معافی مانگ رہی ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘میں اتفاق سے اس انڈسٹری میں آئی تھی۔ لیکن اب میں نے سب کچھ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگلی زندگی اللہ کے نام پر ہو گی۔ اداکارہ نے کہا کہ گلیمرس زندگی چھوڑ کر اب صرف اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے جا رہی ہوں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر