Latest News

آشا بہو اور ای ایم ٹی کی مدد سے دو خواتین نے ایمبولینس میں ہی دیا بچوں کو جنم۔

آشا بہو اور ای ایم ٹی کی مدد سے دو خواتین نے ایمبولینس میں ہی دیا بچوں کو جنم۔
دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل علاقہ کی دو خواتین کی ڈیلیوری آشا بہو اور ای ایم ٹی نے ایمبولینس میں کامیابی کے ساتھ کرائی۔ایمبولینس میں نومولود بچوں کی کلکاریوں سے نہ صرف اہل خانہ بلکہ محکمہ صحت کا عملہ بھی کافی خوش ہے۔گزشتہ دو دنوں میں تحصیل دیوبند کے گاو ¿ں بابو پور اور کھیڑا مغل کے دو بچوں کی پیدائش جمعرات اور جمعہ کو ایمبولینس میں ہوئی ۔جن کی ڈیلیوری آشا بہو اور ای ایم ٹی نے کامیابی کے ساتھ کرائی۔ جمعہ کی رات گاو ¿ں بابو پور سے دیوبند سی ایچ سی لاتے ہوئے، سونو سنگھ کی بیوی انو اور کھیڑا مغل کے رہنے والے انوج کی بیوی تانیہ نے جمعرات کی رات ایمبولینس میں ہی بچہ کو جنم دیا۔ رات 11 بجے تانیہ کو سی ایچ سی لے جانے کے دوران آشابہو اور ای ایم ٹی نے خاندان کی خاتون کی مدد سے ایمبولینس میں کامیابی کے ساتھ بچے کی پیدائش کی۔ ڈیلیوری کے بعد ماں اور بچے کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ جہاں دونوں صحت مند ہیں۔ دوسری طرف بابو پور گاو ¿ں کے رہنے والے سونو کی بیوی انو کواسپتال لاتے ہوئے راستے میں ہی درد کی شکایت کی وجہ سے آشابہو مایا اور ای ایم ٹی پرشوتم سنگھ نے ایمبولینس میں ہی بحفاظت ڈیلیوری کرائی۔ ڈیلیوری کے بعد ماں بچے کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ جہاں وہ صحت مند بتائے جاتے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں تحصیل دیوبند میں ایمبولینس میں چار ڈیلیوری ہوئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر