Latest News

دہلی این سی آر میں دیوالی میں پٹاخے نہیں پھوڑے جائیں گے، سپریم کورٹ نے کیا پابندی ہٹانے سے انکار۔

دہلی این سی آر میں دیوالی میں پٹاخے نہیں پھوڑے جائیں گے، سپریم کورٹ نے کیا پابندی ہٹانے سے انکار۔
نئی دہلی:  قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں فی الحال پٹاخوں پر پابندی جاری رہے گی ۔ سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر عائد پابندی کو ہٹانے سے انکار کردیا ہے ۔ حالانکہ سپریم کورٹ نے کہا کہ دیوالی کی چھٹیوں سے پہلے معاملہ کی سماعت کریں گے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم نے آلودگی کو لے کر دہلی این سی آر کیلئے خاص حکم جاری کئے تھے ۔ ہمارا حکم بہت واضح ہے ۔ عدالت عظمی نے اس عرضی کو دیگر عرضیوں کے ساتھ ٹیگ کرنے کا حکم دیا ہے ۔بی جے پی لیڈر منوج تیواری کے ذریعہ سپریم کورٹ میں دائر عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، جس میں سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر لگائی گئی پابندی ہٹانے سے منع کردیا ۔ عرضی میں پٹاخوں پر عائد پابندی کو کلچر کے خلاف بتایا گیا تھا ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق منوج تیواری نے اپنی عرضی میں سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگلے سال دو جنوری تک دہلی میں مکمل طور پر پٹاخوں پر پابندی رہنے والی ہے ۔ وہیں بی جے پی لیڈر منوج تیواری نے اپنی عرضی میں اس فیصلہ کو کلچر کو خلاف بتایا ۔پیر کو سماعت کررہی جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے واضح کردیا کہ وہ پٹاخوں پر عائد پابندی نہیں ہٹائیں گے ۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ دہلی این سی آر کو لے کر ہمارا فیصلہ پوری طرح واضح ہے ۔ کیا آپ نے آلودگی کی صورتحال نہیں دیکھی، پرالی کی وجہ سے پہلے ہی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔عدالت نے کہا کہ آپ خود این سی آر میں رہتے ہیں، پھر پہلے سے بڑھی آلودگی کو اور زیادہ کیوں بڑھانا چاہتے ہیں ۔ ہم اس پابندی کو ہٹا نہیں سکتے ہیں ۔ بتادیں کہ پچھلے کئی سالوں سے دہلی میں پٹاخوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر