Latest News

دہشت گردی کے الزام میں ۸؍مسلم نوجوان گرفتار، یو پی اے ٹی ایس نے معاملے کو غزوہ ہند سے جوڑا، جہادی لٹریچر کی برآمدگی کا دعویٰ۔

دہشت گردی کے الزام میں ۸؍مسلم نوجوان گرفتار، یو پی اے ٹی ایس نے معاملے کو غزوہ ہند سے جوڑا، جہادی لٹریچر کی برآمدگی کا دعویٰ۔
لکھنو: یوپی اے ٹی ایس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ لوگ جماعت مجاہدین بنگلہ دیش سے منسلک تھے۔ اے ٹی ایس نے سہارنپور سے لقمان، قاری مختار، کامل اور محمد علیم کو گرفتار کریا ہے وہیں شاملی سے شہزاد، بنگلہ دیش کے علی نور عرف جہانگیر منڈل عرف انعام الحق، جھارکھنڈ کے نوازش انصاری، ہریدوار کے مدثر کو پکڑا ہے او ران کے پاس سے مبینہ جہادی لٹریچر، پین ڈرائیور موبائل بھی برآمد کیے ہیں۔ یوپی اے ٹی ایس نے اپنے بیان میں کہاکہ مسلسل اطلاعات مل رہی تھیں کہ القاعدہ برصغیر اور اس کی معاون دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش گزشتہ کئی برسوں سے ہندوستان غزوہ ہند کے مقاصد کی تکمیل کےلیے اپنا نیٹ ورک پھیلا رہا ہے، اس کےلیے تنظیموں نے ہندوستان میں غیر قانونی دراندازی کرکے سب سے پہلے سرحدی ریاستوں مغربی بنگال، آسام، میں شدت پسندی افکار رکھنے والے افراد کو جوڑا او روہاں کے مدرسوں میں اپنی جڑیں مضبوط کیں، یہ بنگلہ دیشی دہشت گرد پولس اور دیگر ایجنسیوں سے بچنے کےلیے کچھ خاص موبائل ایپ یوز کرتے ہیں اور اپنی تنظیموں سے جڑنے والوں کو ان ایپ کے ذریعہ بات چیت کرنے کے کوڈ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر