Latest News

نماز جنازہ پڑھانے گئے حافظ قرآن کی ندی میں ڈوبنے سے موت۔

نماز جنازہ پڑھانے گئے حافظ قرآن کی ندی میں ڈوبنے سے موت۔
جان پور: گومتی ندی میں کشتی پلٹنے سے حافظ غرقاب ہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گوپالاپور شہری رہائشی حافظ عبدالرقیب ولد ذکی (چالیس سالہ) بروز سنیچر دوپہر قلیچ آباد موضع میں کسی شخص کی موت ہو گئی تھی اسی کی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے گئے ہوئے تھے۔واپس لوٹتے وقت قلیچ آباد سے اس طرف واپس آنے کے لئے پریم راج پور دونوں گھاٹوں کے وسط چلنے والی تار کے سہارے کشتی پر سائیکل لیکر سوار ہو گئے جب وہ پریم راج پور گھاٹ کے قریب پہنچ رہے تھے ۔اسی وقت تار کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کشتی غیر متوازن ہو گئی اور وہ پانی میں گر گئے جب یہ خبر اہل خانہ کو موصول ہوئی تو اہل خانہ میں بے چینی پھیل گئی حالانکہ اطلاع پر پرانی بازار چوکی انچارج آفتاب عالم ساتھی جوانوں کو لیکر گھاٹ پر پہنچ گئے۔غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر