Latest News

دھوکہ دہی کے الزام میں نوئیڈا سے دو چینی شہری گرفتار۔

دھوکہ دہی کے الزام میں نوئیڈا سے دو چینی شہری گرفتار۔
نوئیڈا:  اترپردیش ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ اور گریٹر نوئیڈا نالج پارک پولیس اسٹیشن نے مل کر دھوکہ دہی کرنے والے چینی شہریوں کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ لوگ چٹ فنڈ کا سہارا لے کر ہندوستانیوں کو دھوکہ دے رہے تھے۔ فراڈ کے ذریعے وہ رقم کو کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرکے چین بھیج رہے تھے۔ ایس ٹی ایف نے دونوں چینی نالج پارک تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔یوپی ایس ٹی ایف اور نالج پارک پولیس نے چٹ فنڈ کمپنی بنا کر دھوکہ دہی میں ملوث 2 چینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ دونوں لوگ دھوکہ دے کر کرپٹو کرنسی کے ذریعے رقم چین بھیج رہے تھے۔ اس گینگ میں 7 چینی شہری اور روی کمار نٹور لال سمیت 5 ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ اس گینگ نے ایک اینڈرائیڈ ایپ بنایا۔ عام آدمی سے رابطہ کر کے لالچ دیتے تھے۔ وہ عام آدمی کو آن لائن دھوکہ دے رہے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر