Latest News

ہندوستان میں سال کا آخری جزوی سورج گرہن، صلوٰۃ کسوف کا اہتمام۔

ہندوستان میں سال کا آخری جزوی سورج گرہن، صلوٰۃ کسوف کا اہتمام۔
نئی دہلی/ممبئی: آئس لینڈ سے دو بج کر ۲۹ منٹ پر شروع ہونے والا سورج گرہن اس سال کا آخری سورج گرہن تھا، ہندوستان میں اس جزوی گرہن کا آغازشام چار بج کر ۲۹ منٹ پر ہوا اور شام چھ بج کر ۹ منٹ پر ختم ہوگیا۔

یہ جزوی سورج گرہن شمال مشرق ہندوستان کی کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر راجدھانی دہلی، ممبئی، کروکشیتر، لکھنو، بھوپال، جے پور، رائے پور، لدھیانہ، کولکاتہ، چنئی، بنگلورو، پٹنہ، گاندھی نگر، دہرہ دون سمیت دیگر مقامات پر نظر آیا۔ ہندوستان کے علاوہ یوروپ، شمالی افریقہ، مشرق وسطی اور ایشیا کے دیگر ممالک میں بھی گرہن دیکھا گیا۔ راجدھانی دہلی میں سورج گرن کی ابتداء شام چار بج کر ۲۹ منٹ پر ہوئی اور پانچ بج کر ۴۲ منٹ پر ختم ہوگیا، ممبئی میں شام چار بج کر ۴۹ منٹ پر شروع ہوا اور ۶ بج کر ۹ منٹ پر ختم ہوا، پٹنہ میں شام چا ر بج کر ۴۲ منٹ پر شروع ہوا جو پانچ بج کر ۲۳ منٹ تک جاری رہا۔ لکھنو میں ۴ بج کر ۳۶ منٹ پر شروع ہوا اور پانچ بج کر ۲۹ منٹ تک رہا۔
سورج گرہن کے دوران راجدھانی دہلی سمیت ممبئی ، کرناٹک، پٹنہ اور دیگر مقامات پر مسلمانوں نے صلوٰۃ کسوف ادا کی اور رو رو کر خدا حضور دعائیں مانگیں۔ وہیں سورج گرہن کے بعد برادران وطن نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور مندروں کو گنگا کے پانی سے دھویا۔ بتادیں کہ سال کا آخری چاند گرہن ۹؍ نومبر کو ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر