Latest News

شدید سیاسی مخالفت کے بعد جموں میں ووٹر رجسٹریشن کا حکم واپس لیا گیا۔

شدید سیاسی مخالفت کے بعد جموں میں ووٹر رجسٹریشن کا حکم واپس لیا گیا۔
جموں: جموں و کشمیر میں غیر بی جے پی سیاسی جماعتوں کی شدید مخالفت کے سبب جموں انتظامیہ نے اس حکم کو واپس لے لیا ہے۔ جس میں 1 سال تک رہنے والے لوگوں کو ووٹر بنانے کی بات کہی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر جموں آوانی لواسا نے ضلع کے تحصیلداروں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار دینے والا اپنا حکم واپس لے لیا ہے۔جموں کے ضلع الیکشن آفیسر آوانی لواسا نے منگل کو ایک حکم جاری کیا۔ آرڈر میں دستاویزات کی ایک فہرست دی گئی تھی، جس پر جموں میں رہنے والے لوگ اپنی شہریت ثابت کر کے ووٹر بن سکتے ہیں۔ آرڈر میں ان لوگوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے جن کے پاس ان میں سے کوئی بھی دستاویز نہیں ہے، جموں و کشمیر کی بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیاں حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کر رہی تھیں۔ اگرچہ بدھ کی رات دیر گئے آرڈر کو واپس لینے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ بدھ کو بی جے پی کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد ایسا کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر بی جے پی کے ریاستی صدر نے آئین کی دفعات کا حوالہ دیاگیاہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ تجویز کردہ دستاویزات کی عدم موجودگی میں اہل رائے دہندگان کو بطور ووٹر رجسٹر کرنے میں درپیش مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے لاواسا نے منگل کو تمام تحصیلداروں سے کہا کہ وہ ضروری فیلڈ ویری فکیشن کرنے کے بعد رہائش کا ثبوت پیش کریں۔ نیشنل کانفرنس نے غیر مقامی باشندوں کو ووٹ کا حق دینے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔ اس نے جموں و کشمیر میں 25 لاکھ غیر مقامی ووٹرز کو شامل کرنے کے اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھنے پر حکومت پر بھی تنقید کی ۔یہ حکم آنے کے بعد ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کو مذہب اور علاقے کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی ان کوششوں کو ناکام بنایا جانا چاہئے، جس سے نہ صرف ڈوگرہ کلچر بلکہ خطے میں تجارت، روزگار اور وسائل کو بھی نقصان پہنچے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر