Latest News

کانگریس کے قومی ترجمان عہدے سے دیپیندر ہڈا، گورو بلبھ اور ناصر حسین کا استعفیٰ۔

کانگریس کے قومی ترجمان عہدے سے دیپیندر ہڈا، گورو بلبھ اور ناصر حسین کا استعفیٰ۔
نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے تین قومی ترجمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی لیڈر گورو بلبھ نے اتوار کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہماری صدر سونیا گاندھی کے حکم پر، نئے صدر کے آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کے لئے میں نے، دیپیندر سنگھ ہڈا اور سید ناصر حسین نے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، جس سے اس لیکشن کو یاد رکھا جائے گا۔ ان تینوں کو کانگریس صدر پر الیکشن کے لئے ملیکا ارجن کھڑگے کے حق میں تشہیر کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا، جس دن میں نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی، میں نے ادے پور میں لئے گئے پارٹی کے 'ایک شخص ایک عہدہ کے فیصلے کے مطابق راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ میں آج باضابطہ طور پر کانگریس پارٹی صدر عہدے کے لئے اپنی مہم شروع کرتا ہوں۔ آج بابائے قوم مہاتما گاندھی جی اور لال بہادر شاستری کا یوم پیدائش ہے، اس لئے میں نے یہ دن منتخب کیا ہے۔ ایک نے ملک کو آزادی دلائی اور ایک نے ملک کو محفوظ رکھتے ہوئے 'جے جوان، جے کسان کا نعرہ دیا۔ اس لئے انتخابی تشہیر شروع کرنے کے لئے اس سے بہتر دن نہیں ہو سکتا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر