Latest News

حجاب معاملے کو بی جے پی نے غیر ضروری طور پر اٹھایا ہے: اسد الدین اویسی۔

حجاب معاملے کو بی جے پی نے غیر ضروری طور پر اٹھایا ہے: اسد الدین اویسی۔
حیدرآباد: ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے حجاب معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں حجاب معاملے کو بی جے پی نے غیر ضروری طور پر اٹھایا ہے۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی نے غیر ضروری طور پر حجاب کو کا مسئلہ بنایا، اس پر پابندی لگائی اور معاشرے میں بدامنی پیدا کی، میری رائے میں کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر صحیح نہیں ہے، قانون کے خلاف ہے۔ یہ قرآن پاک کی غلط ترجمانی ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف عرضی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس سلسلے میں بنچ میں شامل دو ججوں کی رائے مختلف ہے۔ جہاں جسٹس ہیمنت گپتا نے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھا ہے، وہیں جسٹس سدھانشو دھولیا نے پابندی جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کردیا۔ ایسے میں یہ معاملہ بڑی بنچ کو منتقل ہوگا۔ دو رکنی بنچ نے چیف جسٹس آف انڈیا سے اس معاملے میں بڑی بنچ تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر