Latest News

وارانسی میں بی جے پی لیڈر کا پیٹ پیٹ کر قتل۔

وارانسی میں بی جے پی لیڈر کا پیٹ پیٹ کر قتل۔
وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں شراب کی دوکان کے نزدیک ہنگامہ کرنے سے کچھ شرپسند عناصر کو منع کرنے پر بی جے پی کے ایک بزرگ لیڈر کو اتنا پیٹا گیا کہ اس کی موت ہوگئی اور بچانے کے لئے پہنچا ان کا بیٹا شدید طور سے زخمی ہوگیا۔
پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ شہر کے سگرا پولیس تھانہ علاقے میں گذشتہ دیر رات پیش آئے اس واردات کے بعد پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے پولیس چوکی انچارج اور دو داروغہ سمیت 10پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔موصول اطلاع کے مطابق بی جے پی لیڈر پشوپتی ناتھ سنگھ(71)سگرا تھانہ علاقے میں جے پی نگر کالونی میں رہتے ہیں۔ ان کے گھر کے نزدیک واقع شراب اور بئیر کی دوکان پر گذشتہ رات نشے میں مست ہوکر ہنگامہ مچا رہے کچھ نوجوانوں کو روکنے پر ان لوگوں نے سنگھ کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر