کیجریوال کاہندوتوا کارڈ۔ بلی تھیلے سے باہر آ گئی، کرنسی نوٹ پرگاندھی کے ساتھ لکشمی اور گنیش کی تصویر لگانے کا مطالبہ۔
نئی دہلی: بدھ کو عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی ارویند کیجریوال نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے ہندوستانی کرنسی نوٹ پر گاندھی کے ساتھ بھگوان گنیش اور لکشمی کی تصویر لگائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں ملک کی کرنسی کمزور ہورہی ہے وہیں معیشت بھی بدحالی کا شکار ہے۔ جب بھی ہم مصیبت میں آتے ہیں تو بھگوان کو یادکرتے ہیں ۔ ہم دیوالی پر لکشمی اور شری گنیش کی پوجا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتہائی سنگین حالات میں بھی ہم بھگوان پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔ایسے میں میری اپیل ہے کہ بابائےقوم مہاتما گاندھی کے ساتھ لکشمی اور شری گنیش جی کی تصویر ہندوستانی کرنسی یعنی نوٹوں پر چھاپی جائے۔ مزید کہا کہ نوٹ پر گاندھی جی کی تصویر ویسے ہی رکھی جائے لیکن دوسری طرف۔ دیوتاؤں کی تصویر لگائی جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ ان پر ہندوتوا کارڈ کھیلنے کا الزام لگایا جارہا ہے تو کجر یوال نے کہا کہ یہ الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن سچائی کی طاقت کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا۔
0 Comments