راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا دوبارہ شروع۔
حیدرآباد: راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تین دن کے وقفہ کے بعد آج تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے مکتھل مقام سے دوبارہ شروع کی گئی۔ واضح رہے کہ 23 اکتوبر کی صبح راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک سے تلنگانہ میں داخل ہوئی تھی دیوالی کے پیش نظر یاترا کو تین دنوں تک معطل کردیا گیا۔ جمعرات کی صبح 6 بجے سے بھارت جوڑو یاترا کی دوبارہ شروعات ہوئی اور موضع جکلیر کے پاس ناشتہ کے لئے تھوڑا سا وقفہ لیا گیا۔ بعد ازاں یہ یاترا موضع گڑیگنڈلہ کے پاس موجود کیمپ تک جاری رہی۔ یاترا مکتھل سے ہوتی ہوئی مریکل پہونچی۔ یاترا کے دوران راہول گاندھی نے کلاکاروں کے ساتھ ڈھول بجایا۔ بھارت جوڑو یاترا میں تلنگانہ پردیش کانگریس صدر ریونت ریڈی، بھٹی وکرام مارکہ، اتم کمار ریڈی، وی سری ہری کے علاوہ کانگریس پارٹی کے اعلی قائدین شریک تھے۔یاترا کے دوران عوام کا بہتر ردعمل دیکھا گیا۔ اور عوام راہول گاندھی کی یاترا میں شریک افراد سے سیلفی لیتے دیکھا گیا۔
0 Comments