Latest News

کم سنی کی شادیوں کے خلاف کیلاش ستیارتھی کی ملک گیر مہم۔

کم سنی کی شادیوں کے خلاف کیلاش ستیارتھی کی ملک گیر مہم۔
جے پور: نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سے بڑھاکر 21 کردینے مرکزی حکومت کی تجویز کی تائید کی ہے۔وہ ضلع جئے پور کے ویراٹ نگر ٹاؤن کے موضع نورن پورہ میں ”چائلڈ میریج فری انڈیا“ (بچوں کی شادی سے پاک ہندوستان) ملک گیر مہم شروع کررہے تھے۔انہوں نے اس موقع پر اتوار کے دن کہا کہ میں حکومت ِ ہند کی تجویز کی تائید کرتا ہوں کہ لڑکیوں کی شادی کی عمر 18 سے بڑھاکر 21 کردی جائے۔کیلاش ستیارتھی نے مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ وہ اس پر اظہار ِ خیال کریں۔کیٹررس‘ڈیکوریٹرس‘ بینکویٹ ہال مالکان‘ بیانڈ باجہ والوں کو چاہئے کہ کم سنی کی شادیوں کے لئے اپنی خدمات فراہم نہ کریں۔انہوں نے ان سے کہا کہ آپ اکیلے نہیں ہیں‘ میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اس لڑائی میں میں آپ کے ساتھ ہوں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر