Latest News

’مولوی اپنا بستر باندھ لیں‘، وی ایچ پی کی ’ترشول دیکشا‘ پروگرام میں مسلمانوں کو دھمکی۔

’مولوی اپنا بستر باندھ لیں‘، وی ایچ پی کی ’ترشول دیکشا‘ پروگرام میں مسلمانوں کو دھمکی۔
ممبئی: وشو ہندو پریشد کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے اتوار کو گڑگاؤں کے بھورا کلاں گاؤں کی ایک مسجد میں ہوئے حالیہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے جہاں ایک ہجوم مبینہ طور پر احاطے میں داخل ہوا اور توڑپھوڑ کی . دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ مسلمانوں کی طرف سے ‘لینڈ جہاد’ کی ایک بڑی سازش کا حصہ تھا جین نے مولویوں کو "اپنا بیگ پیک کرنے” کی بھی دھمکی دی انڈین ایکسپریس نے اس پروگرام کی تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے ۔رپورٹ کے مطابق مانیسر میں وی ایچ پی کی طرف سے منعقدہ ایک ‘ترشول دکشا’ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، جہاں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زیادہ لوگ موجود تھے، جین نے کہا: "12-13 سال پہلے، صرف تین مسلم خاندان بھورا کلاں آئے تھے اور بکریاں چرانے والی زمین پر نماز کی اجازت طلب کی تھی۔ ایک خیال تھا کہ کوئی مولوی یا کوئ اور باہر سے نہیں آئے گا، لیکن آہستہ آہستہ باہر سے لوگ آنے لگے… انہوں نے اینٹیں اٹھا کر مسجد بنانے کی کوشش کی، جو بھورا کلاں میں ہوا وہ کل گڑگاؤں، مانیسر، ہریانہ اور ملک کے دیگر حصوں می ہو سکتا ہے، وہ پورے ملک کو بدلنا چاہتے ہیں…میں بھورا کلاں کے لوگوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے انہیں سبق سکھایا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق جین نے آگےکہا، "میں ان مولویوں سے کہنا چاہتا ہوں، اپنا سامان باندھ لو ورنہ مانیسر کے لوگ تمہیں نہیں چھوڑیں گے… یہ ہندو راشٹر تھا، ہے اور رہے گا۔” واضح رہے مسجد میں نماز پڑھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ نجی زمین پر بنائی گئی ہے اور وہاں مرمت کا کام جاری تھا۔ گاؤں کے سرپنچ نے یہ بھی کہا تھا کہ مقامی لوگوں کو مسجد پر کوئی اعتراض نہیں تھا اور اس واقعے میں باہر کے لوگ ملوث تھے۔پولیس نے 8-10 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔جین نے عوامی مقامات پر نماز کو "طاقت کا مظاہرہ” بھی کہا اور کہا: "یہ نماز نہیں فساد ہے، وہ نماز نہیں پڑھنا چاہتے، دہشت پھیلانا چاہتے ہیں۔وی ایچ پی مانیسر ضلع کے کنوینر دیویندر سنگھ، جو منتظمین میں شامل تھے، نے کہا، "یہ عہد لیا گیا کہ بھارت ماتا اور ملک کی حفاظت کی جائے… اپنے راشٹر ، ماتربھومی کی حفاظت اور دھرم رکھشایا ہماری ماؤں اور بہنوں کی عزت کی خاطر ہم ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر