Latest News

’بھارت جوڑو یاترا‘ آندھرا پردیش میں داخل، راہل گاندھی سمیت تمام یاتریوں کا شاندار استقبال۔

’بھارت جوڑو یاترا‘ آندھرا پردیش میں داخل، راہل گاندھی سمیت تمام یاتریوں کا شاندار استقبال۔
حیدرآباد:  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا منگل کو آندھرا پردیش میں داخل ہوگئی۔ پڑوسی ریاست کرناٹک کے بیلاری ضلع سے اے پی کے کرنول ضلع کے ہلاہاروی منڈل اس یاترا کے داخل ہوتے ہی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔آندھراپردیش کانگریس کے صدر شیلجہ ناتھ کے ساتھ ساتھ دیگر لیڈران جیسے جے ڈی سیلم، پلم راجو، چنتا موہن اور تلسی داس اس یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ شامل ہوگئے۔ یہ یاترا الور، ادونی، ایمگنور اور منترالیم سے ہوتے ہوئے دوبارہ کرناٹک کے رائچور ضلع میں داخل ہوگی۔ اس یاترا کے موقع پر بیشتر تنظیموں، اداروں کے ذمہ داروں اور نمائندوں نے راہل گاندھی سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش کوخصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ پر تبادلہ خیال کیا۔پولاورم کے کسانوں، رائل سیما کے نمائندوں نے اپنے طویل عرصہ سے زیرا لتوا مسائل پر ان سے بات کی۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کے وی پی رام چندرراو نے کہا کہ راہل گاندھی نے تین گھنٹوں تک مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور ذمہ داروں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ اس یاترا پر عوام کے کافی بہتر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف جماعتوں سے بالاتر نوجوانوں کی بڑی تعداد اس یاترا میں شامل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کانگریس، گزشتہ 8 برسوں سے ریاست میں جہدوجہد سے دوچار ہے تاہم راہل گاندھی کی یاترا کو بہتر عوامی ردعمل حاصل ہو رہا ہے۔ اس یاترا میں نوجوانوں کا جوش وخروش دیکھنے لائق ہے۔ ہزاروں افراد اس یاترا میں حصہ لے رہے ہیں جن میں نوجوانوں کی اکثریت ہے۔ راہل گاندھی نے اے پی کے کسانوں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ اس ماہ کی 23 تاریخ کو راہل گاندھی کی یاترا تلنگانہ میں داخل ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر