Latest News

کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں میں مظاہرہ۔

کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں میں مظاہرہ۔
سری نگر: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں کشمیری پنڈت کے قتل کے بعد جموں کے مختلف علاقہ میں احتجاج و مظاہرہ مسلسل جاری ہے۔ بتا دیں کہ ہلاک شدہ کشمیری پنڈت جس کی شناخت 43 سالہ پورن کرش بٹ ولد تارک ناتھ بٹ ساکنہ چھودری گنڈ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے، کو اس وقت مشتبہ عسکریت پسندوں نے ہلاک کردیا، جب وہ اپنے گھر آرہے تھے۔کشمیری پنڈت کو اگرچہ زخمی حالت میں ضلع ہسپتال شوپیاں لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ 43 سالہ پورن کرش چھودری گنڈ علاقے میں اپنے بھائی اور بھابھی کے ساتھ رہ رہے تھے جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے جموں میں ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق پورن کرش کچھ روز سے اپنے باغیچوں میں سیب اتارنے میں مصروف تھے۔ گزشتہ روز دن کے قریب ساڑھے بارے بجے جب وہ اپنے گھر کھانا کھانے کے لیے آ رہے تھے، اسی وقت مشتبہ عسکریت پسندوں نے انہیں ہلاک کر دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر