Latest News

منگلورو میں اسکول وکالج میں حجاب پر پابندی ، جنوبی کینرا اور اُڈپی کی ۱۰۴ طالبات نے تعلیم منقطع کرلی۔

منگلورو میں اسکول وکالج میں حجاب پر پابندی ، جنوبی کینرا اور اُڈپی کی ۱۰۴ طالبات نے تعلیم منقطع کرلی۔
بنگلورو: جنوبی کینرا اور اڈپی میں گزشتہ سال شروع ہوئے حجاب پابندی تنازعہ کے پس منظر میں پی یو سی سال اول میں زیر تعلیم جملہ 104 طالبات نے اپنی پڑھائی کا سلسلہ منقطع کردیا ہے۔ ایک جائزہ کے مطابق حجاب پر پابندی کی وجہ سے تعلیم منقطع کرنے والوں میں جنوبی کینرا سے 89 طالبات اور اڈپی ضلع سے 15 طالبات شامل ہیں ۔ اگر تعلقہ وار بات کریں تو منگلورو 48، بیلتنگڈی 6، بنٹوال 17، پتور 14، اڈپی 5، کارکلا 1 ، کنداپور 9 طالبات نے تعلیم ادھوری چھوڑی ہے ۔ پی یو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ بات وثوق کےساتھ نہیں کہی جا سکتی کہ ان تمام طالبات نے حجاب کے مسئلہ پر ہی تعلیم ادھوری چھوڑی ہے ۔ محکمہ تعلیمات کے اعداد و شمار کے مطابق امسال بشمول حجاب تنازعہ دوسرے اسباب کی وجہ سے ریاست بھر میں پی یو سی میں تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے والے طلبہ کی مجموعی طور پر تعداد 1010 ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر