Latest News

’ہیٹ اسپیچ‘ معاملے میں اعظم خان مجرم قرار، تین سال کی سزا، اسمبلی کی رکنیت جانا یقینی، ۲۵؍ہزار کے مچلکے پر ضمانت منطور۔

’ہیٹ اسپیچ‘ معاملے میں اعظم خان مجرم قرار، تین سال کی سزا، اسمبلی کی رکنیت جانا یقینی، ۲۵؍ہزار کے مچلکے پر ضمانت منطور۔
رامپور:۔ ہیٹ اسپیچ معاملے میں ایس پی کے قد آور لیڈر اور سابق ریاستی وزیر اعظم خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ سزا رام پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے سنائی ہے، عدالت نے ان پر ۲۵ ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ تین سال کی سزا ہونے کے بعدممبر اسمبلی کی رکنیت جانا یقینی ہوگیا ہے، اس وقت اعظم خاں رام پور شہر کے ممبر اسمبلی ہیں۔

اعظم خان کے وکیل ونود یادو نے بتایاکہ عدالت نے ان کو ۲۵ ہزار کے نجی مچلکے پر ضمانت دے دی ہے، ساتھ ہی انہیں اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے کےلیے ۷ دن کا وقت دیا ہے، ۲۱ اکتوبر کو ہوئی گزشتہ سماعت کےلئے اعظم خاں ایم پی ایل اے عدالت میں نہیں پہنچے تھے اس لیے اس معاملے میں حتمی فیصلہ نہیں دیاجاسکا تھا اور فیصلہ محفوظ کرلیاگیا تھا۔عدالت کے فیصلے پر اعظم خان نے کہاکہ مجھے فیصلہ منظور ہے انہوں نے کہا کہ’’ میں بہت کچھ جھیل چکا ہوں اور پھر بھی دو پیروں پر چل رہا ہوں دیکھتے ہیں آگے کیا ہوگا‘‘۔ اعظم خان وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ یوگی اور اس وقت کے ڈی ایم کو نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام تھا، جس کے لیے اعظم خان کو سزا سنائی گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے اعظم خان پر تین دفعہ کے تحت کیس درج کیا تھا۔واضح رہے کہ ۲۰۱۹کے لوک سبھا انتخابات کے دوران رام پور کی میلک اسمبلی سیٹ پر انتخابی تقریر کے دوران اعظم خان نے قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ انہوں نے اس وقت کے ڈی ایم، سی ایم یوگی اور پی ایم مودی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ وہیں بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے پولیس سے اس کی شکایت کی تھی۔ جمعرات 27 اکتوبر کو عدالت نے اسی معاملے میں سماعت کے بعد اعظم خان کو مجرم قرار دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر