Latest News

جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم میں ششماہی امتحان اختتام پذیر، کامیاب طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازاگیا۔

جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم میں ششماہی امتحان اختتام پذیر، کامیاب طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازاگیا۔
مظفر نگر: سمیر چودھری۔
معروف دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ انوارالعلوم موضع بہاری (مظفرنگر) میں ششماہی امتحان اختتام پذیر ہو گئے،ممتحن مفتی محمد یامین قاسمی مہتمم جامعہ الیاسیہ بڈھانہ ،مفتی محمد عثمان غنی امام وخطیب جامع مسجد سرائے ،حافظ محمد اسرائیل بڈھانوی، قاری محفوظ الرحمن حسینی تاولوی نے بچوںکو امتحان لیکر اطمینان کااظہار کیااور بچوں کی تربیت سازی پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ایک انعامی جلسے کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت ادارے کے مہتمم حافظ عمر فاروق نے کی اور نظامت کے فرائض مفتی عبدالقادر قاسمی ناظم جامعہ ہذا نے انجام دیئے۔مفتی محمد یامین قاسمی نے کہا کہ آج تعلیم سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب ہے اگر ہم تعلیم پر توجہ دیں تو ہمارا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور اگر تعلیم سے دور رہے تو دیگر قوموں سے پیچھے رہ جائیں گے اور پچھڑے پن کا شکار ہو جائیں گے۔مفتی عثمان غنی نے کہا کہ ہمیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عصری علوم کے بغیر دنیا میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ہمیں مدارس اسلامیہ میں زیادہ سے زیادہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کا بھی انتظام کرنا چاہیے تا کہ آنے والے وقت میں ہم ہر میدان میں آگے رہیں۔حافظ عمر فاروق نے اپنے قیمتی خطاب میں کہا کہ آج معاشرے کے بہت زیادہ خرابیاں پیدا ہو چکی ہے ہم قرآنی تعلیمات کو چھوڑ کر دنیا کی رسوم و رواج میں پڑھ چکے ہیں اور ہم نے اپنے دین اسلام کے مقدس طریقے کو چھوڑ کر غیروں کے طریقے کو اپنا لیا ہیں جو نہایت غلط ہے ہمیں رسوم و رواج سے پرہیز کرنا چاہیے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنا چاہیے۔
جلسہ کا جامعہ ہذا کے طالب علم محمد سمیر کی تلاوت و محمد ارباز اساروی کی نعت سے ہوا۔ اس موقع پر مفتی عبدالقادر قاسمی، مولانا حاتم نیاز،قاری جاوید، حافظ رفیق احمد،محمد نسیم، مولانا شکیل قاری دانش، عبدالناصر صدیقی، محمد عفان، محمد سرفراز ماسٹر آزاد، ماسٹر روی وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر