دیوبند میں شادی شدہ خاتون کی موت معاملہ میں ساس سمیت تین گرفتار۔
گذشتہ 3اکتوبر کو کسی زہریلی چیز کے کھانے سے ایک شادی شدہ خاتون کی موت ہوجانے کے معاملہ میں دیوبند پولیس میں خاتون کی موت کے ذمہ دار ساس سمیت تین لوگوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ۔واضح ہوکہ اس معاملہ میں پولیس نے فوت ہونے والی خاتون کے شوہر کو پہلے ہی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔
تفصیل کے مطابق دیوبند کے محلہ قلعہ کے باشندہ اسرار کی بیٹی ریشما کی گذشتہ 3اکتوبر کو مشتبہ حالات میں موت واقع ہوگئی تھی ۔اس معاملہ میں ریشما کے والد اسرار نے اپنی بیٹی کے شوہر شاکر اس کے دیور مقیم اور ذاکر نیز ساس رخسانہ پر جہیز کے مطالبہ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی بیٹی کو زہر دیکر قتل کیا گیا ہے۔ اسرار نے اس معاملہ میں نامزد رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد پولیس نے ملزم شوہر شاکر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جبکہ دیگر ملزمان اسی وقت سے فرار چلے آرہے تھے لیکن جمعرات کے روز پولیس نے مقیم ،ذاکر اور رخسانہ کو اسٹیٹ ہائی وے پر واقع جامعہ طبیہ میڈیکل کالج کے چوراہے سے گرفتار کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
0 Comments