Latest News

مظفرنگرمیں کسانوں نے اجے مشرا کا علامتی پتلے کو نذر آتش کیا۔

مظفرنگرمیں کسانوں نے اجے مشرا کا علامتی پتلے کو نذر آتش کیا۔

مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں بھارت کسان یونین کے کارکنان نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا عرف ٹینی کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا، لکھیم پور میں کسانوں کے قتل کے ایک سال مکمل ہونے پر پیر کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے بھکیو نے وزیر مملکت برائے داخلہ کا پتلا نذر آتش کیا۔ ھارت کسان یونین کے کارکنان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔بھارت کسان یونین کے کارکنان نے آج پیر کو یوم احتجاج منایا، کارکنان ضلع دفتر سے نعرے لگاتے ہوئے مہاویر چوک پہنچے اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا عرف ٹینی کا پتلہ جلایا۔بھارت کسان یونین کے ضلع صدر یوگیش شرما نے کہا کہ اس دن لکھیم پور میں پر امن کے ساتھ احتجاج کرنے والے کسانوں پر کار چڑھا دی گئی تھی جس میں کئی بے قصور کسانوں کی موت ہو گئی تھی اس معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کا بیٹا جیل میں بند ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی کال پربھارت کسان یونین یوم احتجاج منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے قتل کے معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ پر مجرمانہ سازش کا الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انہیں برخواست کرے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر