Latest News

جموں و کشمیر کے ڈی جی جیل کا گلا کاٹ کر قتل، گھریلو ملازم گرفتار، پولس کی تفتیش جاری۔

جموں و کشمیر کے ڈی جی جیل کا گلا کاٹ کر قتل، گھریلو ملازم گرفتار، پولس کی تفتیش جاری۔
سری نگر:  پولیس نے جموں و کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کی مبینہ قتل کے خاص ملزم، جو ان کا گھریلو ملازم بتایا جاتا ہے، کو یہاں کانہ چیک علاقے سے گرفتار کیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے رات بھر جاری رہنے والے تلاشی آپریشن کے بعد ہیمنت کمار لوہیا کے قتل کیس میں ملوث خاص ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کی پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔ذرائع نے ملزام کی شناخت ۲۳سالہ یاسر احمد ساکن ہالہ رام بن کے بطور کی ہے۔بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق موصوف ڈائرکٹر جنرل جیل خانہ جات کو پیر کی رات کو جموں کے مضافاتی علاقہ گجنسو اودھے والا میں اپنے دوست کی رہائش گاہ پر پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ان کا گلا کٹا ہوا تھا اور جسم پر جلنے کے نشانات بھی تھے۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس جموں مکیش سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس واردات میں ملوث خاص ملزم کی شناخت معلوم ہوئی ہے اور وہ متوفی کا گھریلو ملازم یاسر احمد ساکن رام بن ہے۔انہوں نے بیان میں کہا: ’ کچھ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتبہ ملزم جرم کے ارتکاب کے بعد جائے واردات سے فرار ہوجاتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’وہ (گھریلو ملازم) اس گھر میں گذشتہ قریب چھ ماہ سے کام کر رہا تھا اور ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ وہ کافی جارح اور شرارتی تھا اور ذرائع کے مطابق ڈپریشن کا بھی شکار تھا‘۔موصوف اے ڈی جی پی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فی الوقت اس واردات میں ملی ٹنسی سے متعلق کوئی زاویہ نظر نہیں آیا ہے تاہم اس ضمن میں مکمل تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جرم کے ارتکاب کے لئے استعمال کیا جانے والا ہتھیار ضبط کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ کچھ ایسی ڈاکیومنٹری ثبوت بھی ملے ہیں جس سے اس کی ذہنی حالت واضح ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر