Latest News

’خبر دار آر ایس ایس! ہم آرہے ہیں‘ پی ایف آئی کی جنوبی کرناٹک میں واپسی کی وارننگ، پیغام جاری ہونے کے بعد تحقیقات شروع۔

’خبر دار آر ایس ایس! ہم آرہے ہیں‘ پی ایف آئی کی جنوبی کرناٹک میں واپسی کی وارننگ، پیغام جاری ہونے کے بعد تحقیقات شروع۔
بنگلورو: جنوبی کرناٹک ضلع کے بنٹوال تعلقہ میں ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے منگل کو مبینہ طور پر جوابی کارروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔ مرکز کی نریندر مودی حکومت کی جانب سے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے چند دن بعد پی ایف آئی نے یہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’خبردار (آر ایس ایس)، ہم انتقام کے ساتھ واپس آئیں گے۔‘‘واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے آج جائے وقوع کا دورہ کیا اور اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔دریں اثنا، ہندو جاگرن کارکنوں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ سڑک پر قابل اعتراض پیغامات لکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے 27 ستمبر کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت پی ایف آئی اور اس سے ملحقہ اداروں پر پانچ سال کے لئے پابندی لگا دی تھی۔ حکومت نے پی ایف آئی کے علاوہ اس کی ملحقہ تنظیموں ری ہیب انڈیا فاؤنڈیشن، آل انڈیا امام کونسل، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن، نیشنل ویمن فرنٹ، جونیئر فرنٹ، کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ایمپاور انڈیا فاؤنڈیشن اور ری ہیب فاؤنڈیشن، کیرالہ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ تاہم سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر