Latest News

مغربی بنگال حکومت کے کابینہ وزیر نے یوگی حکومت پر سادھا نشانہ، بھارت سے بہتر کوئی ملک نہیں: صدیق اللہ چودھری۔

مغربی بنگال حکومت کے کابینہ وزیر نے یوگی حکومت پر سادھا نشانہ، بھارت سے بہتر کوئی ملک نہیں: صدیق اللہ چودھری۔
دیوبند: مغربی بنگال حکومت کے کابینہ وزیر مولانا صدیق اللہ چودھری نے کہا کہ ہم ہندوستانی ہیں اور ہندوستان ہمارا ملک ہے۔ اگر آپ کو اس ملک سے محبت ہے تو متحد رہیں۔ کیونکہ موجودہ حالات میں اگر کسی چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو وہ باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارہ ہے۔

جمعیت کی سد بھاونا سنسد میں شرکت کے لیے ہفتہ کو پہنچے کابینہ کے وزیر صدیق اللہ چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہندوستان سے بہتر کوئی ملک نہیں۔ ہندو اور مسلمان دونوں جانتے ہیں کہ ان کے لیے کوئی دوسرا ملک نہیں ہے۔ اس لیے جو فرقہ پرست طاقتیں ملک کو توڑنے اور ہمارے درمیان نفرت کی خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں انہیں مل کر ہی منہ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش پورے ملک میں میڈیا کی سرخیوں میں رہتا ہے، یہاں کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔ یوپی میں فرقہ وارانہ تفریق کا بڑھنا تشویشناک ہے۔
صدیق اللہ چودھری نے مدارس کے سروے پر کہا کہ ہندوستان کے آئین نے ہر ایک کو مذہبی تعلیم حاصل کرنے کا حق دیا ہے۔ آئین یہ حق دیتا ہے کہ ہر شخص کو اس کے مذہب کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔ مدارس آئین کے تحت تعلیم بھی فراہم کر ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے نام پر انہیں بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ لیکن سازش کرنے والوں کو اس میں کامیابی نہیں ملے گی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر