Latest News

ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم، ایک ہاتھ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔

ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم، ایک ہاتھ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔
لندن: (یواین آئی) ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ کی بینائی سے محروم جبکہ ایک ہاتھ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اس کے ایجنٹ کے مطابق یہ سب اگست میں نیویارک میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہوا، جس میں سلمان رشدی شدید زخمی ہو گیا تھا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں مقیم اس کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’سلمان رشدی کے سینے میں تقریباً ۱۵ مزید زخم ہے‘۔ خیال رہے کہ شیطانی آیت کے مصنف ملعون رشدی پر یہ حملہ ۱۲؍اگست کو ریاست نیویارک میں شیتوقوا انسٹیٹیوٹ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ہوا جہاں پر وہ خطاب کررہا تھا کہ کس طرح امریکہ نے لکھاریوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر کام کیا ہے۔سنہ ۱۹۸۸میں سلمان رشدی کا متنازع ناول ’سٹینک ورسز‘ (شیطانی آیات) شائع ہوا تھا جس پر مسلم دنیا میں انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔ بہت سے مسلمانوں نے اسے ’توہین مذہب‘ کے مترادف قرار دیا تھا۔’سٹینک ورسز‘ شائع ہونے کے بعد ناول نگار تقریباً دس سال تک روپوش رہنے پر مجبور ہوگیا کیونکہ طویل عرصے سے اس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھی۔یاد رہے کہ سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نے کہا تھا کہ اس نے متنازع کتاب ’سیٹنک ورسز‘ (شیطانی آیات) کے صرف دو صفحے پڑھ رکھے ہیں۔اس حملے کے ملزم 24 برس کے امریکی نژاد ہادی مطر نے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر