Latest News

منگل کو ہندوستان میں جزوی سورج گرہن۔

منگل کو ہندوستان میں جزوی سورج گرہن۔
نئی دہلی:  ہندوستان میں منگل ۲۵ اکتوبر کو جزوی سورج گہن ہوگا۔گہن کا آغاز دوپہر میں ہوگا اور بیشتر مقامات سے اس کو دیکھا جاسکے گاتاہم انڈومان و نکوبار جزائر اور شمال مشرق کے بعض حصوں جیسے ایزال، امپھال، کوہیما، ایٹا نگر وغیرہ سے یہ دکھائی نہیں دے گا۔ سورج گہن کا اختتام ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا کیونکہ یہ مغرب کے بعد ہوگا۔یہ جزوی سورج گرہن شام 5.11 سے شام 6.27 بجے تک ہوگا۔یہ سورج گرہن یورپی ممالک، مغربی سائبیریا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، شمال مشرقی افریقہ اور ہمارے ملک کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر