Latest News

جمعیۃ نےہر موقع پر ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے، اورنگ آباد میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے مولانا ندیم صدیقی کا خطاب۔

جمعیۃ نےہر موقع پر ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا ہے، اورنگ آباد میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے مولانا ندیم صدیقی کا خطاب۔
اورنگ آباد: جمعیۃ علماء ہند ہمارے ملک کی سب سے قدیم ،عظیم اور بااثر جماعت ہے جس کی خدمات اور کارنامے تاریخ ہند کا ایک روشن باب ہے جس نے ہر موڑ اور مرحلہ پر اپنے روز قیام سے ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے ہمیں اس سے اپنی وابستگی کونعمت غیر مترقبہ سمجھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب نے جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد کے زون نمبر 1 کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا صدیقی نے مزید فرمایا کہ جمعیۃ علماء کے مقصد اور اسلاف و اکابرین کی قربانیوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے ملک و ملت کے ساتھ ساتھ بلاتفریق مذہب و ملت کی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے کا عزم کریں، جمعیۃ علماء اور اس کی خدمات کو عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ واقف کرانے اور اس کا پیغام پہنچانے کے لئےکوشش کرنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے۔ ان میں سےجمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد زون نمبر ایک کا حلقہ روشن گیٹ چیلی پورہ سے چشتیہ کالونی ،اور رشید پورہ سے بائجی پورہ تک طے کیا گیا ہے ۔ جس میں مفتی ندیم صاحب صدر ،فیصل قریشی صاحب ،مولانا مستقیم نور صاحب نائب صدور ،مفتی عبد الغفار صاحب جنرل سکریٹری ،عبید علی ،مولانا عیسی شیخ صاحبان سکریٹری اورمولانا سلیمان صاحب خازن منتخب کئے گئے ۔جبکہ حافظ یونس ،مظفر سر،شیخ مزمل ،مفتی عبد الستار ، رضوان بھائی ،مولانا سرفراز،شیخ شعیب ، مولانا عبد الحکیم ، مولانا عبد القدیر ،حافظ مقصود ،صلاح الدین ،حافظ اسماعیل ،مولانا سعید ،جناب باقور صاحب و غیرہ رکن کے طور منتخب کئے گئے ہیں ۔ اس خصوصی اجلاس کا انعقاد گذشتہ دنوںمسجد عبدالواحد جامعہ رضوان میں حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس کا آغاز تلاوت کلام اللہ ونعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہوا۔ تحریک صدارت وتائیدصدارت کے جمعیۃعلماء ضلع اورنگ آباد کے صدر مولانا معزالدین فاروقی ندوی صاحب نے پیش کیا ۔اجلاس کو کامیاب بنانے کےلئے شہری وضلعی جمعیۃعلماءکے ذمہ داروں کے علاوہ نارے گاؤں چکل تھانہ پاور لوم مصر واڑی اور حنانگر کے ذمہ داروں نے انتھک محنت کی۔ اجلاس میں مولانا عبدالستار ملی۔ سردار بھائی جالنہ۔ قاری افروز صاحب، مفتی ندیم صاحب اشاعتی مفتی عبدالغفارندوی صاحب ،جناب فیصل بھای کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔زون نمبر ایک کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کے کارکنان عہدیداران سے حلف مفتی عبدالرحمن صاحب نے لیا۔ مفتی ندیم نے کلمات تشکر پیش کئے۔ صدر اجلاس کی دعا ءپر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر