Latest News

اسکول کی تعلیم کے ساتھ ۱۲سالہ عبد الرحمن نے حفظ قرآن بھی مکمل کرلیا، اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔

اسکول کی تعلیم کے ساتھ ۱۲سالہ عبد الرحمن نے حفظ قرآن بھی مکمل کرلیا، اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد۔
نئی دہلی:  (پریس ریلیز) دہلی کے ایک اسکول میں نویں کلاس کے طالب عبد الرحمن نے حفظ قرآن مکمل کرکے سب کو چونکا دیاہے ۔عموما مدرسہ میں پڑھنے والے حفظ مکمل کرتے ہیں اور حفظ کیلئے بہت زیادہ یکسوئی اور مدرسہ میں مستقل قیام کو ضروری سمجھاجاتاہے لیکن 12 سال کے عبد الرحمن نے ترلوک پوری کے اسکول میں اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے حافظ قرآن ہونے کا بھی اعزاز حاصل کرلیاہے جس پر ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔12 سال کی عمر میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے عبد الرحمن عرف ارقم ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کے بھتیجے اوران کے بڑے بھائی تنویر عالم کے بیٹے ہیں چناں چہ اس موقع پر انہوں نے ملت ٹائمز کے دفتر میں عبد الرحمن عرف ارقم کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں رشتہ داروں اور مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب میں حافظ قرآن عبد الرحمن کو پھولوں کا مالاپہناکر اور سرپر دستار باندھ کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔حافظ قرآن کیلئے منعقد کی گئی اعزازی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مفتی احمد نادر القاسمی نے کہاکہ حافظ قرآن ہونا دنیا کا سب سے بڑ ا اعزاز ہے ، قرآن واحد کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالی نے خود لی ہے ۔ ورلڈ پیس آرگنائزیشن کے صدر مولانااعجاز الرحمن شاہین قاسمی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دنیا کے مختلف مذاہب کی کتابوں کا میں نے مطالعہ کیا ہے جہاں بے پناہ تضادات موجود ہیں ، ان کی کتابوں اور ان کے اعمال میں تضاد پایا جاتاہے لیکن قرآن واحد کتاب ہے جس میں کہیں بھی کوئی تضاد نہیں ہے انہوں نے یہ بھی کہاکہ جو لوگ حافظ قرآن ہیں انہوں نے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہے ۔ سینئر صحافی اے یو آصف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس کم عمر میں حافظ قرآن بن جانا کسی معجزہ سے کم نہیں ہے ، محترمہ شہناز انجم صاحبہ نے کہاکہ خواتین کو اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دینی چاہیے ، بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہیے ، بچوں کی کامیابی ماں کی بہترین تربیت کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ شمس تبریز قاسمی نے کہاکہ عبد الرحمن نے حافظ قرآن بن کر ایک نظیر قائم کی ہے کہ اسکول کی تعلیم جاری رکھتے ہوئے بھی کوئی حفظ کرسکتاہے کیوں ان کی اسکولنگ لگاتاری جاری ہے ، نویں کلاس کے یہ طالب علم ہیں اور اسی کے ساتھ انہوں نے مسجد میں جاقرآن کریم کا حفظ بھی مکمل کرلیا ہے ، انہوں نے ان کے استاذ حافظ مبارک اور والدین خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہمارے لئے یہ پناہ خوشی کا موقع ہے کہ ہمار ے خاندان کی دوسر ی نسل میں حافظ قرآن ہونے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، الحمد للہ ہم تین بھائی حافظ قرآن ہیں جس میں ایک حافظ شمشیر مرحوم ہمارے درمیان اب نہیں ہیں ۔ میں خود حافظ قرآن ہوں اور میرا چھوٹا بھائی افسر بھی حافظ قرآن ہے ۔اس موقع پر مفتی احمد نادر القاسمی اور دیگر مہمانوں نے اپنے ہاتھوں سے پھول کا مالا پہنایا اور دستار باندھا ، شمس تبریز قاسمی نے سعودی عرب سے آیا ہوا قرآن شریف کا نسخہ انہیں ہدیہ میں پیش کیا ، عبد الرحمن کی داد ی جان محترمہ صالحہ خاتون نے بھی اس تقریب میں اپنے پوتاکو پھولوں کا مالا پہناکر اور ہدیہ دیکر مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی فرمائی ۔تقریب میں مذکورہ مہمانوں کے علاوہ روزنامہ انقلاب کے سینئر سب ایڈیٹر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی ،مولانا عامرظفر قاسمی ، محترمہ سنجیدہ خاتون ، فہیم انور ، ڈاکٹر فیصل نذیر ، حافظ شمیم انور ، حافظ ارمان علی ،افتخار احمد ، شکیل انور ، اصحاب الحق ندوی ، شمیم اختر ، غفران احمد ، ڈاکٹر سرفراز عالم ، عظمت حسین ،حافظ عبد العظیم ، عالیہ فہیم ، نور فاطمہ ، درخشاں تنویر سمیت مختلف لوگوں نے شرکت کی اور عبد الرحمن کو مبارکباد پیش کیا ۔بہار کے معروف عالم دین مولانا انو رجمال قاسمی کی دعاءپر تقریب کا اختتام ہوا ۔ قبل ازیں حافظ ارمان علی نے تلاوت کی ، جویرہ شہاب ، نائلہ شہاب اور انس فہیم نے نعت نبی پیش کیا۔واضح رہے کہ 12 سالہ عبد الرحمن کا تعلق بہار کے سیتامڑھی ضلع میں رائپور گاؤں سے ہے ، دہلی میں ان کے والد روزگار سے وابستہ ہیں ، عبد الرحمن ترلوک پوری کے ایک سرکاری اسکول میں نویں کلاس کے طالب ہیں اور اسی دوران انہوں نے محلہ کی مسجد میں حافظ مبارک صاحب کے یہاں حفظ قرآن مکمل کیاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر