Latest News

جہانگیر پوری معاملہ کے’ماسٹر مائنڈ‘ کو ضمانت۔

جہانگیر پوری معاملہ کے’ماسٹر مائنڈ‘ کو ضمانت۔
نئی دہلی: دہلی پولیس کو ایک جھٹکا دیتے ہوئے، دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو ہنومان جینتی کے موقع پر ہوئے جہانگیرپوری فسادات کے ایک اہم ملزم کو ضمانت دے دی۔خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے تبریز خان کو ضمانت کے لیے 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کو کہا۔خان کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ ست نارائن شرما نے دلیل دی کہ مقامی پولیس نے انہیں اس کیس میں جھوٹا پھنسایا ہے۔پورا استغاثہ کیس سی سی ٹی وی فوٹیج پر مبنی ہے اور موجودہ کیس میں 50 کے قریب ملزمان ہیں۔مقدمے کی سماعت مکمل ہونے میں کافی وقت لگے گا اس لیے تبریز خان کو ضمانت پر رہا کیا جا سکتا ہے۔پولیس نے ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ایک ایسے کیس میں گرفتار کیا گیا جس میں آٹھ پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا، وہ مرکزی ملزموں میں سے ایک تھا۔تاہم عدالت نے کہا کہ اسے جیل میں رکھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور اسے ضمانت دے دی۔کرائم برانچ نے تبریز خان سمیت فساد کیس میں 37 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ آئ اے این ایس کے مطابق 37 میں تربیز، ارشافل اور محمد انصر مرکزی ملزم ہیں۔ارشافل کیس میں مفرور ہے۔ چارج شیٹ دفعہ 147، 148، 149، 186، 353، 332، 323،427، 436،307،120 بی آئی پی سی 27 آرمس ایکٹ کے تحت داخل کی گئی تھی،‘‘ 16 اپریل کو جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر یاترا کے دوران مختلف برادریوں کے لوگوں کے دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ تشدد میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر