Latest News

کیڈبری چاکلیٹ میں بیف کی آمیزش کا دعویٰ، بائیکاٹ کی اپیل۔

کیڈبری چاکلیٹ میں بیف کی آمیزش کا دعویٰ، بائیکاٹ کی اپیل۔
نئی دہلی:  ملک میں بائیکاٹ کے رجحان کا تازہ شکار کیڈبری چاکلیٹ ہوا ہے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چاکلیٹ میں استعمال کیا جانے والا جلیٹن ”بیف“ سے حاصل کیا جاتا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ 
حالیہ عرصہ میں کئی فلمیں، مشہور شخصیتیں، ملبوسات کے برانڈس، اشتہارات اس بائیکاٹ کے رجحان کا شکار ہوئے ہیں۔ ان چیزوں کے بارے میں بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایک ویب پیج کا جو مبینہ طور پر کیڈبری کا ہے‘ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے، جس میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ ان مصنوعات میں استعمال کیا جانے والا جلیٹن حلال سند یافتہ ہے اور بیف سے حاصل کیا گیا ہے۔اس کے بعد سے بائیکاٹ کی اپیلوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بہرحال یہ اسکرین شاٹ کیڈبری کی آسٹریلیائی ویب سائٹ کے پرانے ورژن سے لیا گیا ہے۔گذشتہ سال بھی ایسا ہی دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد ویب سائٹ کو اپڈیٹ کیا گیا، تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ یہ اسکرین شاٹ آسٹریلیائی شاخ سے تعلق رکھتا ہے۔اس وقت بھی کمپنی نے یہ وضاحت کی تھی کہ اس کے ہندوستان میں تیار کردہ تمام مصنوعات 100 فیصد ویجیٹرین ہیں اور چاکلیٹ کے کور پر سبز نقطہ اس کا سرٹیکفیٹ ہے۔ کمپنی نے حالیہ بائیکاٹ رجحان پر کوئی ردّ ِ عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر